صنعاء،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں السواد کے مقام پر باغیوں کے زیرقبضہ ری پبلیکن گارڈ کے کیمپ پرچار بڑے حملے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ری پبلیکن گارڈز کے کیمپ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ادھر مشرقی صنعاء مین نھم کے مقام پر عرب اتحادی فوج کی بمباری کے سائے میں یمنی فوج اور حکومت نواز ملیشیا نے متعدد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے باغیوں کو وہاں سینکال دیا ہے۔
یمن کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے نھم ڈاریکٹوریٹ کے المیمنہ محاذ، شمالے علاقب صبوغہ، الصافح اور الابیض کے علاقوں سمیت چار کلو میٹر کا علاقہ باغیون سے چھین لیا۔ لڑائی میں سرکاری فوج کی پیش قدمی کے ساتھ ساتھ باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔نھم کے محاذ مختلف مقامات پر حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کی سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔
یمنی عوامی مزاحمتی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نھم کے مختلف علاقوں میں لڑائی کے دوران حوثی اور علی صالح ملیشیا کے دسیوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ادھر الجوف میں قومی فوج نے باغیوں کے خلاف جوابی حملہ کیا اور التبہ السودا اور التنبہ اور البیضاء کے مقامات باغیوں سے چھین لیے۔ حملوں میں باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔الجوف میں خب اور الشعب میں گھمسان کی لڑائی کیبعد وہاں سے بھی باغیوں کو پسپا کردیا گیا ہے۔